بھارتی کشتی غیر قانونی طور پربین الاقوامی سمندری حد (IMBL) کے قریب مچھلی کا شکار کر رہی تھی ۔
بھارتی کشتی غیر قانونی طور پربین الاقوامی سمندری حد (IMBL) کے قریب مچھلی کا شکار کر رہی تھی ۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی ۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئےمچھلی کا شکارکرنے والی بھارتی ماہی گیر کشتی کو 5 ماہی گیروں سمیت حراست میں لے لیا۔

یہ بھارتی کشتی غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں بین الاقوامی سمندری حد (IMBL) کے قریب مچھلی کا شکار کر رہی تھی ۔

حراست میں لئے گئے 5بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔