عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 19 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 49 ہزار 114 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 27 لاکھ 88 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 77 لاکھ 50 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 71 ہزار 26 اموات اور ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 238 اور 93 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 998 اور 62 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 22 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 38 ہزار 558 ہے۔ فرانس میں 21 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 51 ہزار 914 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 16 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 15 لاکھ 89 ہزار کورونا کیسز اور 57 ہزار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔
اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا نے 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے کیا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔
پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔
چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 24 نومبر کو مجموعی اموات کی تعداد چودہ لاکھ رپورٹ ہوئی۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔