اسٹیل ٹاؤن سے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کو دوران گشت گلشن حدید میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزم سے چوری و چھنے گئے آٹھ قیمتی اسمارٹ فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزم نے برآمد موبائل فونز قائدآباد موبائل مارکیٹ میں دکان کے تالے کاٹ کر چوری کرنے کا اعتراف کرلیا۔
گرفتار ملزم نے چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزم محمد برمی کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔
برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔