کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا14سالہ محمد حسین کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کردی ۔
کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا14سالہ محمد حسین کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کردی ۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نےکینسرمیں مبتلابچے کی آخری خواہش پوری کردی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن  نے کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا14سالہ محمد حسین کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کردی ۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے احکامات پر کراچی پولیس آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس پروقار تقریب میں کراچی کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں کینسر میں مبتلا محمد حسین کو مدعو کیا گیا اور ایک دن کے لئے اے ایس پی افسر بنایا گیا ۔

کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا محمد حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے مرنے سے پہلے ایک دفعہ پولیس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔