شہر میں بارش کا امکان نہیں ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔فائل فوٹو
شہر میں بارش کا امکان نہیں ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات نومبر میں 10سال کے دوران سب سے سرد رات رہی اورکم سےکم درجہ حرارت 10.5ڈگری ریکارڈکیاگیا جب کہ آج رات بھی موسم مزید سرد رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 30نومبر 1986 میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا۔

 ماہرین موسمیات نے رواں سیزن میں سردی کے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔