فیشن میرے لیے نہیں، میں لوگوں کے لیے ہوں۔فائل فوٹو
فیشن میرے لیے نہیں، میں لوگوں کے لیے ہوں۔فائل فوٹو

اسلام سے قربت۔امریکی ماڈل حلیمہ عدن کا ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان

امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کام کی وجہ سے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہو وہ کام چھوڑ دینا چاہتی ہوں۔

معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا کو مذہب کی خاطر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس کام کی وجہ سے اکثرنمازکی ادائیگی میں تاخیراور حجاب کے بغیر ماڈلنگ پرمیں اکثر اپنے کمرے میں روتی تھی۔

https://twitter.com/Kinglimaa/status/1331617601890480135?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1331617601890480135%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2110935%2F24

حلیم عدن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بہت سی چیزوں کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا، مجھے وہ کام کرکے رنج ہوتا جسے نہ تو میں دل سے کرنا چاہتی تھی اور نہ میرا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے اور میری ماں کی بھی یہی خواہش تھی۔

صومالیہ میں پیدا اور کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں کئی برس رہنے والی امریکی ماڈل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ فیشن میرے لیے نہیں، میں لوگوں کے لیے ہوں۔ دراصل میں اپنے ایمان کے لیے ہوں اور اب میں بیدار ہوچکی ہوں۔