کورونا وائرس کی وبا نے شدت اختیار کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس کی وبا نے شدت اختیار کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔فائل فوٹو

کرونا کے وار تیز۔کراچی کے اسپتالوں میں مریض وینٹی لیٹرزکیلیے دربدر

ایک طرف سندھ میں کورونا کے وار جاری ہیں، تو دوسری جانب کراچی کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث مریض دربدرہوگئے۔

کراچی سمیت صوبے بھرکے سرکاری اسپتالوں میں صرف 179 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ 179وینٹی لیٹرز میں سے 25 پورٹ ایبل ہیں جبکہ درجنوں وینٹی لیٹرزخراب پڑے ہیں۔

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وینٹی لیٹرز اور آکسیجن فراہمی کی صورتحال سے متعلق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے 24 وینٹی لیٹرز میں تمام مریض موجود ہیں اور24 آکیسجن والے بستروں میں سے 24 پر مریض موجود ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں 43 وینٹی لیٹرز ہیں۔مزید 20 وینٹی لیٹرزکیلیے سندھ حکومت کو درخواست دی ہے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے اسپتالوں میں صرف 27 وینٹی لیٹرز ہیں۔ جامشورو کے اسپتالوں میں 22 ، دادو میں 2، ٹھٹھہ 2، ٹنڈو محمد خان 6، سکھر میں 8 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

خیر پور میں 37 وینٹی لیٹرز ،لاڑکانہ 5 جبکہ شکار پور میں 12 وینٹی لیٹر ہیں۔شہید بے نظیر آباد میں 8 اورایک پورٹ ایبل وینٹر لیٹر موجود ہے جبکہ نوشہرو فیروز میں صرف 8 وینٹی لیٹرز ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے استعمال میں ہوتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا نے شدت اختیار کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے،اس لیے اسپتالوں میں ایمجنسی نافذ کردی گئی ہے

محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال کے 33 وینٹی لیٹرز میں سے 30 پر مریض موجود ہیں اور آکیسجن والے 140بستروں میں سے 130 پر مریض موجود ہیں۔بینظیر ٹراما سینٹر کے 26 وینٹی لیٹرز میں سے 11 پر مریض موجود ہیں اور ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں آکیسجن والے 140 بستروں میں سے 90 پر مریض موجود ہیں۔

لیاری جنرل اسپتال کے 31 وینٹی لیٹرز میں سے 24 پر مریض موجودہیں اور لیاری جنرل اسپتال کے آکیسجن والے 155 بستروں میں سے 18 پرمریض موجود ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا کے 31 وینٹی لیٹرز میں سب پر مریض موجودہیں اور آکیسجن والے 70 بستروں میں 68 پر مریض موجودہیں۔انڈس اسپتال کے 13وینٹی لیٹرز اورتمام ایچ ڈی یو پر مریض موجود ہیں۔

لیاقت نیشنل اسپتال کے 17 وینٹی لیٹرز میں سے تمام پر مریض موجودہیں اور آکیسجن والے 17 بستروں میںبھی تمام پر مریض موجود ہیں۔ضیاالدین اسپتال کلفٹن کے 8 وینٹی لیٹرز میں سے تمام پر مریض موجودہیں اور آکیسجن والے 27 بستروں میں سے 10 پر مریض موجود ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ضیاالدین اسپتال کیماڑی کے 5 وینٹی لیٹرز میں سے تمام پر مریض موجود ہیں اور ضیاالدین اسپتال کیماڑی کے آکیسجن والے 27 بستروں میں سے 7 پر مریض موجود ہیں۔