محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر کینڈی ٹسکرزکے افغان باﺅلر نوین آپے سے باہر ہوگئے.فائل فوٹو
محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر کینڈی ٹسکرزکے افغان باﺅلر نوین آپے سے باہر ہوگئے.فائل فوٹو

شاہد آفریدی نے افغانی بولرکو کھری کھری سنادیں

لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ باﺅلر نوین الحق اورگال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی اور پھر شاہد خان آفریدی کی مداخلت کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گال گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کرنے والے محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر کینڈی ٹسکرزکے افغان باﺅلر نوین آپے سے باہر ہوگئے اور محمد عامر کو برا بھلا کہا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اوراگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگادیا جبکہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔

https://twitter.com/i/status/1333697748726640640

میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان باﺅلر نوین الحق پراپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں یہی نہیں آفریدی نے افغان باﺅلرپرغصہ دکھاتے ہوئے انہیں سمجھانے کے انداز میں معاملہ حل کرنے کو کہا جس پر نوین دیکھتے ہی رہ گئے اور شاہد آفریدی جیسے سٹار کے سامنے’اف‘ بھی نہ کر سکے جبکہ کمنٹیٹرزاس موقع پر ناصرف قہقہے لگاتے رہے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں۔