ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تمام اضلاع کے ایس پیز ، پولیس افسران و ملازمین سمیت لیڈی پولیس نے شرکت کی ۔
اچھی یونیفارم پہنے ایک افسر سمیت 12 اہلکاروں کو سی سی ٹو سرٹیفیکیٹ ۱ور کیش ریوارڈ دیا گیا۔
ڈی آئی جی آفس ٹریفک گارڑن ہیڈ کواٹر سے جاری علامیہ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر نے گارڈن ہیڈ کوارٹر گرائونڈ میں ٹریفک میں متعین تمام لیڈی پولیس افسران وملازمان انکے ایس پی صاحبان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔
ان کے مسائل سنے بروقت احکامات جاری کیے اور ان میں جن ملازمان نے اچھی وردی ذیب تن کی ہوئی تھی ان میں ایک سب انسپکٹرنصرت ملیر اورتمام اضلاع کے 12 کانسٹیبل کو CC-II تعریفی اسناد اور 2000 کیش ریوارڈ کا اعلان کیا۔
تمام لیڈی پولیس افسران وملازمان واضح کیا کہ آپ سب کی وردی کا ایک ہی پیٹرن ہوگا اور جب فیلڈ میں ڈیوٹی کریں تو واضح طور پر نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی بچوں اور لیڈیز کی مدد کریں۔