کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار311 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار197 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 66، سندھ میں 2 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 375، اسلام آباد میں 324، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔