امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ولیم بار کے مطابق اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جو نتائج پراثرانداز ہوا ہو۔
ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جوان الزامات کو ثابت کرسکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ انہیں ریاست پنسلوانیا میں دو مرتبہ عدالت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں لوئرکورٹ کے بعد فیڈرل اپیل کورٹ نے بھی ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوے کو مسترد کردیا۔