بالی ووڈ اداکار سنی دیول کو بھی کورونا ہوگیا

ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

               
December 2, 2020 · بام دنیا
بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔فائل فوٹو

بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کو بھی کورونا ہوگیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بھارتی اداکارکا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے مگر وہ تمام لوگ جوان سے گزشتہ دنوں کے دوران ملے ہیں وہ خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔