امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے خلا بازنے حال ہی میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے خلا سے زمین کے حیرت انگیزنظارے کی ایک ویڈیو شیئرکردی۔
خلا باز وکٹر گلوورنے بتایا کہ یہ خلا سے ان کی پہلی ویڈیو ہے جس میں زمین کا حیرت انگیز نظارا دیکھا جا سکتا ہے اورانہوں نے بتایا کہ یہ نظارا ویڈیو سے کئی زیادہ حقیقت میں حیرت انگیزتھا۔ انہوں نے کہا کہ خلا سے بنائی جانے والی زمین کی یہ ویڈیو انصاف نہیں کرتی کیوںکہ زمین حقیقت میں اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز ہے۔
ناسا کے خلا بازکی اس ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوٹر پر21 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین خلا سے زمین کے اس حیرت انگیز نظارے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔