اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔فائل فوٹو
اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم تحریک۔پیپلزپارٹی نے استعفوں کے لیے رضامندی ظاہرکردی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاجی مہم میں تبدیلی پرغورشروع کردیا،13 دسمبر کو لاہورجلسے کے بعدپی ڈی ایم کے تحت جلسے نہیں ہوں گے،پیپلزپارٹی نے بھی اسمبلیوں سے استعفوں کے نیم رضامندی ظاہرکردی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لاہور جلسے کے بعد15 روزکیلیے پی ڈی ایم کی سیاسی تحریک موخرکردی جائے گی اورجنوری کے دوسرے عشرے میں پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے مرحلے میں احتجاجی دھرنوں اورلانگ مارچ کااعلان کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ڈی ایم قیادت کا سربراہی اجلاس8 دسمبرکولاہورمیں ہوگا،اس میں استعفوں کامعاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے پی ڈی ایم قیادت کوآگاہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پراستعفوں سے متعلق فیصلہ ہوا تو پیپلزپارٹی بھی عمل کرے گی اورسندھ اسمبلی سے متعلق بھی جوفیصلہ ہوگاوہ استعمال کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کی حکمت عملی ہے کہ سندھ اسمبلی سے استعفے یا سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کافیصلہ آخری آپشن ہوگا۔