محکمہ موسمیات نے رواں ماہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں سردی کی نوید سنادی انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان رہے گا جبکہ 6 اور7 دسمبر کو مغربی سسٹم ملک کے شمالی حصے پراثرانداز ہوسکتا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق دسمبر کے وسط میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت رہ سکتا ہے جس سے سردی معمول سے زیادہ ہوگی۔
10 دسمبرکے بعد مغربی سسٹم ملک کے جنوبی حصے پراثرانداز ہونے کا امکان ہے اور اس دوران کراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ دسمبرمیں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 14 دسمبر 1986 کو 1.3 سینٹی گریڈ رہا ہے۔