ملاقات میں ام رباب کا کہنا تھا کہ میرے والد ، دادا اور چچا کو پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار چانڈیو نے قتل کروایا ۔جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت قاتلوں کو مدد فراہم کر رہی ہے ۔
ام رباب کا کہنا تھا کہ اس تمام تر معاملے پرسندھ پولیس سیاسی طور پر استعمال ہورہی ہے ۔ قاتلوں نے سندھ پولیس سے ڈیل کر کے قتل میں نامزد ایک ملزم حوالے کیا ۔
ام رباب کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو قاتلوں اوران کے سہولت کاروں کے سارے ٹھکانوں کا پتا ہے۔
ام رباب نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزمات لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں سے کبھی کسی نے میرے سر پر ہاتھ نہیں رکھا الٹا میرے انصاف کی جدوجہد میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ۔