لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پرسماعت کی جس میں درخواست گزار کی طرف سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے۔
جبکہ اس حوالے سے ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز سے تفتیش کی ہے۔
تاہم دونوں ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اور حریم شاہ سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا۔ جس کے بعد لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ دیکھنے کے بعد مدعی محمد نعیم کی درخواست خارج کردی۔