رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔فائل فوٹو
رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔فائل فوٹو

بھارتی اداکار رجنی کانت کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں کے بے تاج بادشاہ اداکار رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات سے ایک ماہ قبل جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کریں گے۔

تامل اورکناڈا فلموں کے معروف اداکار جو ریاست میسورکے ایک مرہٹہ گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے بارے میں 1996 سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں لیکن اس میں دو دہائیوں کی تاخیر ہوئی۔

رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ 31دسمبر کو اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان کریں گے، ریاست تامل ناڈو کے الیکشن آئندہ ماہ موسم سرما میں شیڈولڈ ہیں۔بھارتی اداکارنے ٹویٹرپر مختصر بیان میں کہا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جو کہ روحانی سیاست کی حامل ہوگی اس کا آغاز کریں گے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔