یاسر عدیل شیخ نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک اپنے ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے۔
یاسر عدیل شیخ نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک اپنے ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن)سندھ سلیکٹیڈحکومت کےخلاف آخری سیاسی پتےکھیلنےکاتہیہ کرچکی۔یاسرعدیل شیخ

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کو ملکی سیاست کا رخ موڑنے کا فیصلہ کن موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے حق حاکمیت، مہنگائی کے مارے پاکستانیوں کو کرپٹ اور مہنگائی کے ذمے دار ٹولے سے نجات دلانے کے لئے اپنے آخری سیاسی پتے کھیلنے کا تہیہ کر چکی ہے۔

مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے سندھ میں موجود تمام مسلم لیگ ن کے کارکنان کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے تاریخ ساز جلسے میں بھرپور شرکت کرنے  کے احکامات جاری کئے ۔

یاسر عدیل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر غیر جمہوری اور سلیکٹڈ حکمران مسلط کرنے کا ڈرامہ اپنی آخری قسط کو پہنچ چکا ہے. ایم ایس ایف(ن) کے صوبائی نائب صدر احمد یامین نے کہا کہ مستقبل عوام کے منتخب حقیقی جمہوری نمائندوں کا ہے۔

یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ سمیت ملک بھر سے ایم ایس ایف(ن) کے قافلے اپنی قائد محترمہ مریم نواز شریف کے حکم پر لاہور کے لئے گھروں سے نکل چکے ہیں. لاہور کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اس حوالے سے ایم ایس ایف(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی نے اجلا س کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کی سندھ کے نوجوانوں بزرگوں اور خواتین میں مثالی پذیرائی کی روشنی میں یقین ہے کہ لاہور جلسے میں ایم ایس ایف(ن) سندھ کی شرکت پنجاب سے بھی زیادہ ہوگی عاقب خان تنولی نے کہا کہ مسلط حکمران ٹولے سے نجات کے بعدمستقبل میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے میں سندھ کے عوام حیران کن کردار ادا کریں گے.