ایک ہفتے کے دوران انڈے 13 روپے درجن مہنگے ہوئے، چکن کے دام بھی قابو میں نہ لائے جاسکے، مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 8.44 کی سطح پر آگئی، ادارہ شماریات
ایک ہفتے کے دوران انڈے 13 روپے درجن مہنگے ہوئے، چکن کے دام بھی قابو میں نہ لائے جاسکے، مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 8.44 کی سطح پر آگئی، ادارہ شماریات

کراچی: مرغی، انڈوں کی قیمتوں کیلئےاوپن آکشن نظام لانےکا فیصلہ

کمشنر کراچی نے مرغی اور انڈوں کی قيمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اوپن آکشن کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو کہ 10 دسمبر سے نافذ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں انڈوں اور مرغی کے گوشت کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اوپن آکشن خرید و فروخت پر پابندی ہوگی جبکہ ہول سیل اوپن آکشن صرف نیو سبزی منڈی میں ہو سکے گا۔ ڈیلر، خریدار یا کوئی بھی شخص مارکیٹ کمیٹی کے قواعد پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔
اس طرح انڈوں اور مرغی کی قیمتوں کو شفاف طریقہ سے مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔
اوپن آکشن نظام کے تحت مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت کو مارکیٹ کمیٹی کے قواعد اور طریقہ کار سے مشرو ط کیا جائے گا۔
شہر میں اس وقت مرغی کا گوشت 350 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 180 روپے ہے۔