پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔
پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

گورنر پنجاب اوران کی اہلیہ کوبھی کروناویکسین لگادی گئی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وی سی آفس میں گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار لوگوں پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔

با خبرذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تمام اسٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگا دی گئی ہے۔اس حوالے سے  گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ابھی گیا نہیں واپس آ گیا ہے۔ خطرات بڑھ رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کرونا بے قابو ہوا تو ہیلتھ سسٹم کو شدید متاثر کر دے گا۔

پاکستان میں کرونا ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے حوالے  پاکستان میں چینی کمپنی کین سائینو کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں، یکم دسمبر کو پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے ایک اور چینی کمپنی نے خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔

چینی کمپنی زافائی لانگ کام نے بیجنگ میں پاکستانی مشن سے رابطہ کر کے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش کا اظہار کیاہے اور پاکستانی مشن سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔