ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی کا رجحان رہا جبکہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے اضافہ ہوا۔
اس حوالے سے آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دس ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 33 روپے کمی سے 94 ہزار 607 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا کاروباری ہفتے کے اختتام پر 4 ڈالر کمی کے بعد 1839 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔