ترجمان کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان سہیل شبیر کا کہنا ہے کہ سی آر اے سینئر کرائم رپورٹر راشد صدیق کے خلاف کے ایم سی افسر کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے۔
بے بنیاد مقدمہ واپس نہ لیا گیا تو سی آر اے بھر پور احتجاج کریگی۔ جی این این۔ ٹی وی سے وابستہ سینیئر رپورٹر راشد صدیق کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں کرونا وائرس میں مبتلا مریض اور کے ایم سی افسران کے درمیان ہونے والے واقع کو راشد صدیق نے رپورٹ کیا تھا۔
جس پر کے ایم سی افسران نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرایا ۔تمام کرائم رپورٹرز راشد قرار کے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔