بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات ۔با خبر ذرائع کے مطابق یہ اقدامات گزشتہ روز کورونا وائرس کے مریض کی کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجودگی کے باعث کئے گئے ہیں۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔بلڈنگ میں موجود تمام دفاتر کھول دیئے گئےجبکہ ضروری عملہ کو طلب کرلیا گیاہے۔
کے ایم سی بلڈنگ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت کلورینیکل اسپرے کیاگیاہے۔تمام دفاتر میں اسپرے کیا گیا ہے اور فرش کو کلورین ملے پانی سے دھو دیا گیا ہے ۔کےایم سی بلڈنگ کےتمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔
جبکہ شام کو پوری بلڈنگ میں اسپرے کیا جائے گا۔فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور میونسپل سروسز کے عملے نے بلڈنگ کی دھلائی اور اسپرے کا کام انجام دیاہے۔گزشتہ روز کورونا وائرس کے مریض کی بلڈنگ میں موجودگی کے باعث عملہ کے تحفظ کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔