گلشن اقبال پولیس کے مطابق 9 سالہ رخسار مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی
گلشن اقبال پولیس کے مطابق 9 سالہ رخسار مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی

9سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کی کوشش کرنےوالاملزم گرفتار۔

گلشن اقبال پولیس کی کارروائی۔کم عمر بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

گلشن اقبال پولیس کے مطابق 9 سالہ رخسار مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی جس کو راستے میں صدیق نامی شخص نے بچی کو زبردستی بازو سے پکڑ کر روکااور ذور ذبردستی کی۔

اس حوالے سے بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم صدیق میری بیٹی کو پیسے دکھا کراپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا جس پرمیری بیٹی رخسار نے مزاحمت کی اور شور مچانا شروع کردیا۔

اس دوران کھینچا تانی میں میری بیٹی کا برقعہ بھی پھٹ گیا۔اس حوالے سے بچی کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت سے سخت  کارروائی کی جائے ۔