نوٹیفکیشن کےمطابق سپریم کورٹ میں 21 دسمبر سے 3 جنوری دوہزار اکیس تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق سپریم کورٹ میں 21 دسمبر سے 3 جنوری دوہزار اکیس تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نےسپریم کورٹ میں موسم سرماکی تعطیلات کااعلان کردیا۔

سپریم کورٹ میں موسم سرما کی دوہفتوں کی تعطیلات کا اعلان۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق سپریم کورٹ میں 21 دسمبر سے 3 جنوری دوہزار اکیس تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔

سپریم کورٹ میں 4 جنوری سے دوبارہ معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے نوٹس جاری کیا ۔

نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس ہیومن رائٹس، اٹارنی جنرل،تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز، تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز سمیت دیگرز متعلقہ اداروں کو ارسال کی گئی ہیں۔