امریکا کے شمالی علاقے میں 17 سالہ لڑکے نے بیٹیوں سے زیادہ محبت کرنے پر ماں کو زخمی جبکہ دونوں کم عمر بہنوں کو قتل کردیا۔
با خبر ذرائع کے مطابق میکسیکو کے علاقے ٹیسامیک میں اتوار کے روز 17 سالہ نوجوان نے اپنی 7 اور بارہ سالہ بہنوں کو چاقو کے وار سے قتل کیا جبکہ ماں کو زخمی کردیا۔
میکسیکن پولیس نے نوجوان کو بدھ کے روز گرفتار کیا، جس نے تفتیشی افسران کو بتایا کہ ماں مجھے نظر انداز کرتی اور دونوں بہنوں سے زیادہ محبت کر کے ساری توجہ اُن کو ہی دیتی تھی۔
پولیس کے مطابق براؤ لیو نامی نوجوان نے دو بہنوں ڈیانااور گیلیری کو اتوار کے روز اُس وقت قتل کیا جب ماں نے اُس کی بات نہیں سُنی تھی۔ ماں نے پولیس کو بیان دیا کہ جب وہ گھر پر واپس پہنچیں اور بیٹیوں کو آواز دی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، جب میں نے جاکر دیکھا تو دونوں خون میں لت پت پڑی ہوئیں تھیں۔
خاتون کے مطابق انہوں نے جب باہر آکر اپنے بیٹے کو آواز دی تو وہ گھر پر نہیں تھا۔جس کے بعد اُسے فون کیا تو بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ ہے۔ بعد ازاں جب وہ گھر آیا تو مجھ پر بھی وار کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کیں جس میں شواہد سامنے آنے کے بعد 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش براؤ لیو نے بتایا کہ اُس نے اپنی بہنوں کو جلن اور حسد کی وجہ سے قتل کیا کیونکہ وہ اپنی والدہ کے نظر انداز کرنے کی وجہ سے پریشان تھا۔