کرچی سٹی کورٹ ساؤتھ زون بلاک اے کی بالکونی گرگئی،4افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سٹی کورٹ کی بالکونی گرنے کے حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور 3 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے ملزمان ضمانت پر رہا تھے اور پیشی پر عدالت آئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos