پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کے معاملے پرایسی تجویز پیش کردی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے،اجلاس میں تمام حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں جبکہ آصف زرداری کراچی جبکہ میاں نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت مخالف بیٹھک میں شامل ہیں۔
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کےاستعفے مولانا فضل الرحمن کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام اراکین اپنے استعفے مولانافضل الرحمن کےپاس جمع کروائیں اورلانگ مارچ کےخاتمہ پرمولانا فضل الرحمن استعفے aسپیکرکو پیش کر دیں۔ نواز شریف کی اس تجویزکی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کردی ہے ۔