پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہماری تحریک اس دھاندلی زدہ سسٹم کے خلاف ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم رہنمائوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں نے تیرہ دسمبر کو لاہور میں جلسے پر اتفاق کیا ہے۔ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا اور لاہور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں عمران خان سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد کردیا گیا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے استعفے 31 دسمبر تک اپنے اپنے قائدین کے پاس جمع کرائیں۔ لانگ مارچ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے استعفے دے دیے تو پھر واپس نہیں لیں گے۔ ہماری تحریک اس دھاندلی زدہ سسٹم کے خلاف ہے۔