اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا۔فائل فوٹو
اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم سینیٹ سے استعفے نہیں دے گی

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ استعفے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے دیے جائیں گے تاہم سینیٹ سے استعفے نہیں دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں نئے الیکشن پر متفق ہوگئی ہیں جب کہ اس حوالے سے سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ کہ آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کاکام ہے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں سے مشاورت کرسکتا ہے اورایسی روایت بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی میں اپوزیشن احتجاج کے اگلے مرحلے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔