نون لیگ کے ارکان کو ڈیڈ لائن سے ایک ہفتہ قبل یہ عمل مکمل کرنے کی ہدایت ہے- ذرائع-فائل فوٹو 
 نون لیگ کے ارکان کو ڈیڈ لائن سے ایک ہفتہ قبل یہ عمل مکمل کرنے کی ہدایت ہے- ذرائع-فائل فوٹو 

مولانا فضل الرحمن نے بلاول اور مریم نواز کو اپنے گھرپر بلا لیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹوزرداری اور مریم نوازکو اپنے گھر بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے مریم نوازاور بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق مشاورت کیلیے اپنے گھر بلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز مولانا سے ملنے کیلیے پہنچ گئے ہیں،ملاقات میں مشترکہ استعفوں کے طریقہ کاراور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے حوالے مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 13 دسمبر لاہورکے جلسے کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔