مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جس میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کیا جس کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آ کرایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے بزرگ کشمیری جاں بحق ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے سنگھ پورہ میں دستی بم دھماکے سے 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔