وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

پشاورانتظامیہ نے دلیپ کمارکے گھرکی قیمت مقررکردی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ آثارِ قدیمہ نے بالی ووڈ کے ممتاز اور تاریخ ساز فنکاروں دلیپ کماراورراج کپور کی پشاور میں آبائی رہائش گاہوں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلیے گھروں کی قیمت کا تعین کرلیا گیا۔

دلیپ کمارکے گھرکی مجموعی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے مقررکی گئی ہے ۔ دستاویزکے مطابق راج کپورکے گھرکی قیمت ایک کروڑ،50لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔

دونوں گھروں اراضی کی قیمت کاتعین ڈپٹی کمشنر پشاور نے کیا، دونوں گھروں کے ڈھانچے کی قیمت کا تعین سی اینڈ ڈبلیو نے کیا۔ محکمہ اثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکریٹری ثقافت کو کیس ارسال کردیا۔

خیال رہے کہ معروف اداکار دلیپ کمار کا گھر پشاور کے مشہور اور تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے۔ یہ کبھی رہائشی علاقہ ہوتا تھا مگر اب یہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہے۔

دلیپ کمارکے نام سے مشہور محمد یوسف خان کی پیدائش 11 دسمبر 1922 کواس گھر میں ہوئی تھی اور 1930 میں دلیپ کمار اپنے خاندان کے ہمراہ بمبئی چلے گئے تھے۔

2013 میں دلیپ کمار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا۔ 1988 میں دلیپ کمار نے اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنے گھر کی دہلیز کو چوما تھا اور میڈیا کے سامنے اپنے بچپن کی یادیں دہراتے رہے تھے۔

1997 میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ اس موقع پر بھی وہ پشاور میں اپنے آبائی گھر جانا چاہتے تھے مگراستقبال کے لیے آنے والے عوام کے بے پناہ رش کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

پشاور میں کپور حویلی دلگران کے علاقے میں واقع ہے۔ بھارت میں بالی ووڈ کو متعدد سپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اس حویلی میں پیدا ہوئی تھی۔اس کو1918 سے لے کر 1922 کے درمیان میں راج کپورکے والد دیوان کپور نے تعمیر کروایا تھا۔