نیشنل بینک سے فراڈ کیس میں نیب نے اہم کامیابی حاصل کرلی،سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے پرنس سلیم نے نیب سے پلی بارگین کرلی۔
کے مطابق پرنس سلیم نے نیب راولپنڈی سے 5 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی،پرنس سلیم کی پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب سے منظورکرلی،پرنس سلیم نے 2 ڈیمانڈ ڈرافٹس کے ذریعے 5 کروڑ10 لاکھ روپے واپس کردیے۔واضح رہے کہ پرنس سلیم کو نیب راولپنڈی نے گزشتہ ماہ گرفتارکیاتھا۔