پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلیے کوشش کریگی۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کیلیے کوشش کریگی۔فائل فوٹو

حکومت مینارپاکستان گرائونڈ کو ڈیم بنارہی ہے۔مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد میں مریم نوازاوربلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ۔مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ”طے کیاہے کہ لاہورکا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت نے روکاتودوسراراستہ اختیارکریں گے،13دسمبرلاہورکاتاریخی دن ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ ایک طرف کہاگیاحکومت جلسہ نہیں روکے گی تو دوسری طرف حکومت مینارپاکستان گرائونڈکوڈیم بنارہی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پہیہ جام اوراسلام آبادمارچ کاشیڈول طے ہوگا، وہ مرحلہ بھی آئے گاکہ استعفے کب دینے ہیں، حکمران جمہوریت نہیں آمریت کامہرہ ہیں، موجودہ اسمبلیوں کے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوگاتوجعلی ہوں گے، آئینی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔

عمران خان اورسہولت کاروں کوگھربھیجنے کیلیے نکلے ہیں۔بلاول

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ عمران خان اورسہولت کاروں کوگھربھیجنے کیلیے نکلے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرہیں، ہم نے استعفوں کابھی کہاتھا، حکومت کوگھربھیجنے کیلیے ہرہتھیاراستعمال کریں گے، سی ای سی میٹنگ میں اعتزازاحسن کاموقف لیں گے۔

ارکان اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوں گے۔مریم نواز

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوں گے، لاہورکا جلسہ ہرحال میں ہو گا ،جلسہ وہیں ہوگا اور ضرور ہو گا، موجودہ حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگوا رہی ہے،ان کا تو کوئی منصوبہ ہی نہیں جس پر ہم تختی لگائیں ۔