اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں مزیدبارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
کل جمعرات سے محکمہ موسمیات نے ملک میں مزیدبارش اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کا موجودہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، اواران، لسبیلہ،زیارت، بارکھان، خضدار، سبی ، نصیر آباد، تربت ،قلعہ سیف اللہ سکھر اور لاڑکانہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔
جمعے اور ہفتے کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہاٹ، پشاور،بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، بنوں ، وزیرستان ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو مری اورگلیات میں بھی اچھی بارش وبرفباری کی توقع ہے جبکہ جمعہ و ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
بارش کے سلسلے کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور دھند کی شدت میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔