مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس۔جائیداد ضبطگی پرمریم نوازنے اعتراضات اٹھا دیے

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نوازنے اعتراضات دائر کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مری اور چھانگلہ گلی کے گھروں کی ضبطگی کیخلاف اعتراضات دائرکیے گئے،درخواست میں کہاگیاہے کہ مری اورچھانگلہ گلی کا گھر کلثوم نوازکی ملکیت تھا،ضبط نہیں ہو سکتا ،مری اورچھانگلہ گلی گھرعدالتی احکامات پرورثا کے نام منتقل ہو گئے،مری اورچھانگلہ گلی گھر منجمد کرنے کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں ۔

مریم نوازکی درخواست پر16 دسمبر تک نیب سے جواب طلب کرلیا،احتساب عدالت نے مریم نوازکی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کردیا۔