مریم نوازشریف نے 13 دسمبر کے جلسے میں لاہوریوں کو دعوت دینے کیلیے ریلی کا انعقاد کیا تھا۔فائل فوٹو
مریم نوازشریف نے 13 دسمبر کے جلسے میں لاہوریوں کو دعوت دینے کیلیے ریلی کا انعقاد کیا تھا۔فائل فوٹو

” بٹ کڑاہی “ریسٹورنٹ والوں کو مریم نوازکو کھانا کھلانا مہنگا پڑگیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کو کھانا کھلانا ” بٹ کڑاہی “ کو مہنگا پڑ گیاہے ، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پراس ہوٹل کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مریم نوازشریف نے 13 دسمبر کے جلسے میں لاہوریوں کو دعوت دینے کیلیے ریلی کا انعقاد کیا ، اس دوران انہوں نے لاہورکے کئی معروف علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد وہ کھانا کھانے کیلیے لکشمی چوک پر واقعہ ” بٹ کڑاہی “ پہنچیں ۔ ریسٹورنٹ والوں کو مریم نوازکو کھانا کھلانا مہنگا پڑگیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پراس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یاد رہے گزشہ روز مینار پاکستان جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی قیادت میں گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی نکالی گئی تھی۔