کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 7 کروڑ8 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثراور16 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 93 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اورایک کروڑ99 لاکھ 83 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 222 اور 97 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 801 اور 67 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 25 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 893 ہے۔
فرانس میں 23 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار940 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 87 ہزار کورونا کیسز اور 63 ہزار82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 17 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ62 ہزار626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔