سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت کراچی میں 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سندھ پولیس اور این آر ٹی سی کے مابین اس معاملے پر ایم او یو پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوئی۔
ایم او یو پر سندھ پولیس کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی عمران یعقوب منہاس اور این آر ٹی سی کے ایم ڈی بریگیڈیئر توفیق نے دستخط کیے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور ٹالپر، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، جی ایم آپریشنز بریگیڈئر (ر) نیئر عباس، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگر شریک ہوئے۔