دبئی میں شاپنگ مال میں نوکری دلوائے گا لیکن وہاں جا کر انہیں فروخت کردیا گیا۔فائل فوٹو
دبئی میں شاپنگ مال میں نوکری دلوائے گا لیکن وہاں جا کر انہیں فروخت کردیا گیا۔فائل فوٹو

 بھارتی شہری نے 5لڑکیوں کو دبئی میں بیچ دیا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریول ایجنٹ نے نوکری کا جھانسہ دے کر پانچ لڑکیوں کو دبئی میں فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صفی نامی ٹریول ایجنٹ اکتوبر میں حیدر آباد کی پانچ لڑکیوں کو دبئی میں نوکری کا جھانسہ دے کر لے گیا۔ ایجنٹ نے لڑکیوں کے اہلخانہ سے کہا کہ انہیں وہ دبئی میں شاپنگ مال میں نوکری دلوائے گا لیکن وہاں جا کر انہیں فروخت کردیا گیا۔

ایک سماجی کارکن کے مطابق ٹریول ایجنٹ صفی نے پانچوں لڑکیوں کو دبئی میں عرب گھرانوں کو گھریلو کام کاج کیلئے 2، 2 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا ہے۔

متاثرہ لڑکیوں کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ٹریول ایجنٹ لڑکیوں کو واپس لانے کیلیے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔