القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ترجمان عادل عبدالباری امریکا سے رہائی کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عادل عبدالباری کو نیویارک کی عدالت نے موٹاپے اور دمے کے سبب کورونا ہونے کے خطرے کے پیش نظررہا کیا۔
عادل عبدالباری کو 1999 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔
امریکی سفارتخانوں پر حملے 1998 کو ہوئے تھے جن میں 224 افراد ہلاک اور پانچ ہزارزخمی ہوئے تھے۔