ڈیموکریٹس نے 81 اعشاریہ 3 ملین یعنی 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ٹرمپ نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔فائل فوٹو
ڈیموکریٹس نے 81 اعشاریہ 3 ملین یعنی 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ٹرمپ نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔فائل فوٹو

جوبائیڈن کی فتح اورٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان

امریکی الیکشن کمیشن نے انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح اورٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔تین نومبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے تصدیق کی ہے۔

نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 81 اعشاریہ 3 ملین یعنی 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ٹرمپ نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 548 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔