اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج پرحملے کامنصوبہ ناکام۔3 دہشتگرد گرفتار

،دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز،فونز برآمد ہوئے ہیں۔

               
December 14, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
ملزمان کوخفیہ کارروائی پراڈیالہ روڈ سے حراست میں لے لیاگیا۔فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج پر دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیااور 3 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناہے کہ دہشتگرداس سے پہلے بھی راولپنڈی میں بم حملوں میں ملوث ہیں اوراسٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،خفیہ کارروائی پراڈیالہ روڈ سے حراست میں لے لیاگیا،دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز،فونز برآمدہوئے ہیں۔