کراچی۔ملیرکورٹ میں پیشی پرلائے گئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملیر کی عدالت میں قتل کے ایک ملزم کو پیشی پرلایا گیا تھا کہ اس دوران عدالت کے باہر مسلح شخص نے ملزم پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے باہر پیش آیا اور مرنے والا قتل کا ملزم ہے جس کی شناخت خوشدل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی اوراس نے جس ملزم کو قتل کیا وہ اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث تھا، ملزم کفایت اللہ نے ملزم خوشدل کو 3 گولیاں مار کرگرفتاری دے دی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم خوشدل نے 2016 میں احسن کو قائدآباد میں فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔