جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا ۔فائل فوٹو
جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا ۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں گوگل، یوٹیوب کی سروسز متاثر

دنیا بھر میں معروف ویب سائٹ یوٹیوب سمیت گوگل کی متعدد سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی میل اور گوگل ڈرائیو کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں جس کے استعمال میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم واقف ہیں کہ صارفین YouTube  تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس حوالے سے بخوبی آگاہ ہے اور مسئلے کے جلد حل کے لیے کام کر رہی ہے۔