بھارتی فوج کے ایک کرنل نے آفیسرز میس میں اپنے دوست کو نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اس کی روسی بیوی کا مبینہ طور پر ریپ کردیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق مدعی نے پولیس کو بتایا کہ کرنل نے انہیں پارٹی میں مدعو کیا، مجھے نشہ آور مشروب پلایا اور میرے بے ہوش ہوجانے کے بعد میری اہلیہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی شہر کان پور میں پیش آیا جبکہ کرنل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے شوہرایک عام شہری ہیں جنہوں نے کنٹونمنٹ پولیس تھانے میں فوجی افسرکے خلاف ایف آئی آردرج کروائی۔شکایت گزارکے مطابق ان کی بیوی روس سے تعلق رکھتی ہیں اور بھارت میں گزشتہ 10 سال سے رہائش پذیر ہیں۔