مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، شاہدخاقان، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت15دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق شرکا نے قومی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔مقدمے میں کورونا ایس اوپیزاور ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ پی ایچ اے کے سیکیورٹی افسر محمد ضمیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔