کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید سردی بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اِس وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ جمعے تک موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور ہفتے سے درجہ حرارت معمول پر آنے لگےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعے تک درجہ حرارت کم ہو کر7 سے 8 ڈگری تک جاسکتا ہے اوررواں ہفتے ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہیں.
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کا امکان نہیں ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔